شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی

جیل فائل فوٹو جیل

محکمہ بلدیات نے شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔


محکمہ بلدیات نے جعلی برتھ اور میرج سرٹیفکیٹ بنانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس ضمن میں یونین کونسل 21 میں تعینات گریڈ 11 کے افسر مبشر مسعود کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مبشر مسعود پر الزام ہیں کہ انہوں نے شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفکٹ بنا کر دیے۔

محکمہ بلدیات سندھ کے ڈائریکٹر برائے گورنمنٹ بورڈ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، متعلقہ ٹیم 7 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈائریکٹر سندھ برائے بلدیات کو جمع کرائے گی۔

انکوائری کمیٹی کو جعلی برتھ اور میرج سرٹفکیٹ بنانے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معطلی بڑی پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے بعد بہت سارے افسران کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store