اداکار فیروز خان نے ائیروناٹیکل انجینئر کو ملازمت کی پیشکش کردی

فیروز خان فائل فوٹو فیروز خان

اداکار فیروز خان نے چین سے ائیروناٹیکل انجینئر کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جوس بیچنے والے عبدالملک کو ملازمت کی پیشکش کردی۔

کراچی میں جوس بیچنے والے ائیروناٹیکل انجینئر عبدالملک ان دنوں میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جب کہ انہوں نے ائیروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔

سوات سے تعلق رکھنے والے عبدالملک اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آئے تھے لیکن انہیں اہلیت کے مطابق ملازمت نہ مل سکی جس کے بعد وہ ان دنوں کراچی میں تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہیں۔

install suchtv android app on google app store