نامور بھارتی اداکارہ پاکستانی اداکار وہاج علی کی محبت میں کب سے گرفتار؟

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ اور معروف پاکستانی اداکار وہاج علی فائل فوٹو بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ اور معروف پاکستانی اداکار وہاج علی

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے مداحوں کو بتا دیا کہ اُنہیں معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سے محبت کب ہوئی۔

سال 2023 میں نجی ٹی وی چینل پر وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ نشر ہوا تھا جوکہ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ میں وہاج علی نے مرتسم کا کردار ادا کیا تھا، اُن کے اس کردار کی وجہ سے ناصرف پاکستانی اور بھارتی لڑکیاں اُن پر فِدا ہوئیں بلکہ بھارتی اداکارہ ریم شیخ بھی وہاج علی کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔

حال ہی میں ریم شیخ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ پر وہاج علی کا پہلا تاثر کیا تھا اور آپ نے پہلی بار اُن کا کونسا ڈرامہ دیکھا تھا؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریم شیخ نے کہا کہ میں مذاق نہیں کررہی لیکن مجھے وہاج علی سے پہلی نظر میں محبت ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریم شیخ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ وہاج علی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُن کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وہاج علی سے ملاقات کریں۔

 

 

install suchtv android app on google app store