پنجاب، زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں

زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں فائل فوٹو زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاو لنگر کی تحصیل منچن آباد میں آنے والے زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ زہریلا پانی دریائے ستلج میں آیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیاں مری، واقعے کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ مچھلیاں بہاولنگر، لاہور اور دیگر شہروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں، جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دریائےستلج ہیڈسلیمانکی میں زہریلے پانی کے باعث مرنے والی ہزاروں مچھلیوں کی ترسیل کو فور طور پر روکا جائے، متاثرہ مچھلیاں انسانی صحت کیلئےخطرناک ہوسکتی ہیں ۔

اس سے قبل جامشورو سے ضلع ٹھٹھہ اور کراچی کو فراہم ہونے والا پانی کے بی فیڈر ٹھٹھہ اور مین برانچ سے چھوٹی چھوٹی نہروں میں آنے والا پانی زہریلا آنے کے باعث مختلف تالابوں میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئیں تھیں، جبکہ مختلف دیہاتوں تک زہریلا پانی پہنچنے کے باعث متعدد جانور سخت بیمار ہوئے تھے۔

یا درہے کہ پانی میں شامل ہونے والی صنعتی فضلہ پانی کو زہریلا کرنے کا سبب بنتا ہے ، بالخصوص دیہی علاقوں میں یہ بہت زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔

install suchtv android app on google app store