لودھراں میں ضلع بھر کی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد، مجالس عزاء کا بھی انعقاد

لودھراں میں ضلع بھر کی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد فائل فوٹو لودھراں میں ضلع بھر کی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد

لودھراں میں بھی عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،ضلع بھر کے امام بارگاہوں سے سیج شہزادہ امیر قاسم علیہ السلام کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے،ماتمی جلوسوں میں عزاداران نے سیدالشہداء کو پرسہ دیا۔ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر کے دوسرے کی طرح ضلع لودھراں میں بھی عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ضلع بھر کے امام بارگاہوں میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے،شہدائے کربلا کو پرسہ دینے کے لئے ماتمی جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں۔

امام بارگاہ فیض پنجتن دنیاپور،امام بارگاہ قصر عون و محمد چک نمبر 345 ڈبلیو بی اور ضلع بھر کے دیگر امام بارگاہوں سے سیج شہزادہ امیر قاسم علیہ السلام کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے، ماتمی جلوسوں میں نوحہ خوانوں نے نوحے پیش کر کے سیدالشہداء کو پرسہ دیا، عزاداران حضرت امام حسین علیہ السلام نے ماتم داری کر کے سیدالشہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، ماتمی جلوسوں کے اختتام پر مجالس عزاء کا انعقاد بھی کیا گیا۔

علماء کرام اور ذاکرین نے مجالس عزاء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضائل محمد و آل محمد پر روشنی ڈالی اور حضرت امام حسن علیہ السلام کے فرزند حضرت امیر قاسم کی شہادت پر مصائب بیان کئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے،پولیس کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے،مجلس عزاء اور ماتمی جلوسوں میں شامل ہونے والے عزاداران کی میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی-

install suchtv android app on google app store