استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت فائل فوٹو استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت

شہنشاہ قوال، موسیقی کے بے تاج بادشاہ، استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے تئیس برس بیت گئے۔

لیکن ان کی خوبصورت آواز کا جادو آج بھی دلوں پر راج کررہاہے۔

قوالی میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان، استاد نصرت فتح علی خان، سولہ برس کی عمر میں قوالی کا رنگ اپنایا، غزل،کلاسیکل،گیت سمیت موسیقی کے ہر صنف کو گنگونایا۔

نصرت فتح علی خان کی حمد وہ ہی خدا ہے کو بھی بہت پذیرائی ملی۔

ملی نغمہ میری پہچان پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے گایا گیا گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسے ہیں،،

نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے پچیس البم ریلیز ہوئے جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی،

اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو متاثر کرنے والے نصرت کی صلاحیتوں سے استفادہ بالی وڈ اور ہالی وڈ نے بھی حاصل کیا،،

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نواز اگیا، یونیسکو میوزک ایوارڈ ملا، گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

انیس سو ستانوے میں انتقال کےوقت ان کی عمر اڑتالیس سال تھی اور وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے۔

install suchtv android app on google app store