غیر قانونی اراضی کیس: شدید ہنگامہ آرائی کے بعد نیب میں مریم نواز کی پیشی منسوخ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیشی منسوخ ہوگئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے ریلی کی شکل میں نیب لاہور آفس پہنچیں، اس موقع پر رانا ثناءاللہ، پرویز رشید، طلال چوہدری، دیگر ن لیگی رہنما اور بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔

مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے چلائی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

لیگی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹاکر نیب دفتر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روکا جس پر لیگی کارکن بپھر گئے، انہوں پولیس پر پتھراؤ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: مریم نوازکی پیشی پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی، کارکنان آپے سے باہر

نیب نے حالات کی خرابی کی وجہ سے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی جس کے باعث مریم نواز نیب دفتر سے واپس روانہ ہوگئیں۔ نیب کے مطابق شرپسند عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر حالت خراب کرنے کے باعث پیشی منسوخ ہوگئی اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا

install suchtv android app on google app store