وزیر اعظم کا کل دورہ لاہور کا فیصلہ، لاہور آتے ہی سب سے پہلا کام کیا ہوگا؟

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے، وزیراعظم دریائے راوی کے ساتھ نئے شہر کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

اس سے قبل گزشہ روز وزیراعظم عمران خان کے بلاوے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بدھ کی دوپہر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں حکومتی شخصیات کو ٹیلی فون کر کے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم نے مذکورہ دونوں حکومتی رہنمائوں کو بدھ کی شام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کیا تھا۔

مذکورہ اجلاس پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقدکیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تحفظات سمیت پنجاب میں گڈ گورننس کا جائزہ لینا اور سیاسی معاملات کو زیر بحث لانا تھا۔

اسی حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پارس جہانزیب کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کی وزیراعظم عمران خان کے پاس طلبی۔آج پنجاب میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ متوقع۔ اور چوہدری برادران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے اور مزید معاملہ گرفتاریوں تک بھی جا سکتا ہے۔ اگر تبدیلی ہوئی تو اگلا وزیراعلیٰ بھی تحریک انصاف سے ہی ہوگا ‘‘

install suchtv android app on google app store