پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق خوشخبری آگئی، بالآخر والدین کی سن لی گئی

پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق خوشخبری آگئی ہے فائل فوٹو پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق خوشخبری آگئی ہے

لاہور ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے اسکولوں کی جانب سے آٹھ فیصد اضافے کی واپسی کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے روبرو پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پرائیوٹ اسکولوں کو پانچ سے آٹھ فیصد تک فیسوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے اس کے لیے قواعد و ضوابط بھی وضع کیے تھے مگر اسکولوں کی جانب سے انہیں نظراندازکرتے ہوئے آٹھ فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیسوں میں آٹھ فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے اورپرائیوٹ اسکولوں کو فیسوں میں پانچ فیصد اضافے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ عدالت نے نوٹیفیکیشن واپس لینے پر کیس کی سماعت تیرہ جولائی تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store