مودی کا پاگل پن دنیا کے سامنے عیاں، بھارت پاکستان کیخلاف حماقت کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا

امیت شاہ فائل فوٹو امیت شاہ

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی کو مودی کا پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا امیت شاہ پاکستان پر حملے کی دھمکی سے پہلے27فروری کا انجام یاد رکھے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی کو مودی کا پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کیخلاف حماقت کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا، امیت شاہ پاکستان پر حملے کی دھمکی سے پہلے27فروری کا انجام یاد رکھے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے، جنرل قمر باجوہ کی قیادت میں پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی، پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ مودی کی پالیساں خود بھارت کیلئے بھی سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں، اندرونی حالات سےتوجہ ہٹانےکیلئےمودی بھارتی قوم کوبےوقوف بنارہاہے۔ 

یاد رہے بھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ کے حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ امیت شاہ نے پاکستان پر فضائی حملہ اور سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دیا ہے۔

بعد ازاں بھارتی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ بھارت وہ مؤثر رد عمل یاد رکھے جو پچھلے سال بھارتی افواج کو موصول ہوا، پچھلے سال فروری میں ہماری صلاحیت اور عزم کا واضح مظاہرہ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store