سروسز اسپتال لاہورمیں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری، افسوس ناک خبر آگئی

سروسز اسپتال لاہور فائل فوٹو سروسز اسپتال لاہور

سروسز اسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کا مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال سے ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرتے یا غیر قانونی طور پر اسمگل کرتے پکڑا گیا ہے، انتطامیہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تاہم پھر بھی ایسی وارداتیں اب بھی جاری ہیں۔

لاہور کے معروف سروسز اسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کی دواوٗں کی چوری کی سی سی ٹی فوٹیج جاری ہوگئی، جس میں میڈیکل اسٹور میں مشکوک حرکات نظر آئیں۔

لاکھوں روپے مالیت کی دوائیں چوری کا مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں درج کروا دیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آج صبح ساڑھے 6 بجے فیصل آباد کے زاہد علی کی گاڑی میں دوائیں لوڈ کی گئیں۔

مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹور کا ورکر امجد اقبال گاڑی مالک زاہد کے ساتھ دوائیں گاڑی میں لوڈ کررہا تھا، ملزمان کا تعاقب کرکے ڈرائیور کو تو پکڑلیا تاہم اسٹور کیپر امجد اقبال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کی گئی دواؤں کی قیمت 21 لاکھ 92 ہزار 789 ہے، ملزمان نے ماسک، گلوز، امراض قلب، گردوں و دیگر بیماریوں کی دوائیں چوری کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store