عدالت نے نیب کو شہباز شریف کو 17 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرلی اور نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو نہ روکے جانے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ عدالت پہنچے جبکہ نیب کی ٹیم بھی ہائی کورٹ کے گیٹ پر موجود تھی۔

سماعت میں عدالت نے استفسارکیا درخواست گزار شہباز شریف کہاں ہیں ، وکیل نے بتایا شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کینسر کے مریض ہیں ، عدالت نے پھر استفسار کیا کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جو ریکارڈ مانگا گیا وہ دے دیا،پھر بھی نیب گرفتاری کیلئے بے تاب ہے۔

عدالت نے سوال کیا شہباز شریف کے خلاف کیس کس اسٹیج پر ہے،وکیل شہباز شریف امجد پرویز نے بتایا کہ کیس انویسٹی گیشن کی اسٹیج پر ہے ، جس پر عدالت نے کہا نیب والے کہاں ہیں روسٹرم پر آئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کیا نیب شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتاہے تو وکیل نیب فیصل بخاری نے کہا نیب شہبازشریف کی ضمانت کی مخالفت کرےگا، شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈشہباز شریف کورمضان شوگرمل میں بھی گرفتار کیاگیا۔

وکیل شہباز شریف نے کہا نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی، شہبازشریف کو2جون کیلئےطلب کیا گیا مگر وارنٹ 28مئی کے تھے۔

عدالت نے استفسار کیا جب وارنٹ پہلےنکلے تو 2 جون کوکیوں بلایا ،وکیل نیب نے بتایا کہ جب نیب کےپاس گرفتاری کاموادآیاتب شہبازشریف کےوارنٹ جاری کئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کے پاس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب بھی طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ، پولیس کی بھاری نفری گھر کے باہر پہنچ گئی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عدالت جانے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا شہباز شریف کی گرفتاری مقصود ہے ، لاہور ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت کم ہے ، شہباز شریف سے اہم معاملے پرتحقیقات کرنی ہیں۔

یاد رہے شہبازشریف آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں گزشتہ روز نیب میں پیش نہیں ہوئےتھے اور نمائندے کے ذریعے جواب بھجوا دیا تھا، جواب میں کہا گیا تھا انہتر سال عمر ہے اور کینسر کا مریض ہوں، کورونا خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ویڈیو لنک، اسکائپ کے ذریعے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔

جس کے بعد نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تاہم شہباز شریف کو گرفتار نہ کر سکے۔

install suchtv android app on google app store