خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق اور چوہدری پرویز الٰہی فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق اور چوہدری پرویز الٰہی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی کورونا وائرس کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع چوہدری پرویزالٰہی نے ن لیگی رہنماؤں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مبارکباددی۔

چوہدری پرویزالٰہی کاکہنا تھاکہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب کو بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرناہے ،آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے،ہمارے بزرگوں اور چوہدری صاحبان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store