سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر کر دی گئی

گندم پالیسی 2026کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا فائل فوٹو گندم پالیسی 2026کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

گندم پالیسی 2026 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال نئی گندم خریداری فی من 35سو روپے رکھی گئی ہے،2025 میں گندم اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی تھی۔حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔

سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا،حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی۔

ڈی جی فوڈ ،ایگریکٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا،منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے۔

کسان کو گندم کا 35سو روپے فی من کا سو فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔

install suchtv android app on google app store