وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کی تعریف

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات اور اقدامات کی تعریف کی۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کرونا سے متعلق صورت حال پر بریفنگ دی۔

سردار عثمان بزدار نے ریلیف اور دیگر اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور اقدامات کی تعریف بھی کی۔

اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا، وزیراعظم نے فیلڈ اسپتال میں مریضوں کےعلاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ اسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسپتال میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: چیلنج ہے کورونا وائرس بھی نہ پھیلے اور ساتھ غریب طبقے کی بھی مدد کی جائے: وزیر اعظم پاکستان

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ایک مسلمان کے ایمان کا پتہ چلتا ہے، آزمائشی وقت پر ایک دوسرے کی مدد کرنے والا بہترین انسان ہوتا ہے،مشکل وقت قوم کے امتحان کا وقت ہوتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store