وکلاء کی غنڈہ گردی نے پی ٹی آئی کو سرجوڑنے پر مجبور کردیا، وزیر اعظم نے اہم قدم اٹھالیا

وزیراعظم عمران خان نے وکلاءگردی کا نوٹس لے لیا فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے وکلاءگردی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کے حملے کا نوٹس لے لیاہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعے کی چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکلاءنے پی آئی سی پر دھاوا بولا اور ہسپتال کے شیشے توڑ دیئے جبکہ کچھ وکلا ہسپتال کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ڈاکٹر ہسپتال کو چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور اب چھ مریضوں کے طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے کی کی اطلاعات ہیں ۔

مزید پڑھئے:پی آئی سی میں وکلا گردی، پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان پر تشدد

وکلاءنے پی آئی سی میں سیکیورٹی کیلئے موجود پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی جبکہ ہسپتال کے باہر بھاری تعداد میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ، پولیس نے وکلاءکو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ وکلاء کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جس میں وہ سرعام اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store