وزیراعلیٰ پنجاب کا کتے کے کاٹنے پر نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کتے کے کاٹنے پر نوٹس فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کا کتے کے کاٹنے پر نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کتے کے کاٹنے سے فیروز والا کے رہائشی بارہ سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ کا جاں بحق لڑکے کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے شاہدرہ ہسپتال اور میو ہسپتال میں لڑکے کو بروقت ویکسین نہ لگانے پر اظہار برہمی بھی کیا۔ انکا کہنا تھا کہ واضح ہدایات کے باوجود ویکسین کی عدم موجودگی متعلقہ حکام کی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں ویکسین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت۔

install suchtv android app on google app store