جی آیاں نوں، برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے

  • اپ ڈیٹ:
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے فائل فوٹو برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے۔

برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پہنچا جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے برطانوی جوڑے کا استقبال کیا۔بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور میں روزہ قیام کے دوران ایس او ایس چلڈرن ویج، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسریچ سینٹر، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے آج خطاب بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔

شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا نے بھی ماضی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ان کے علاوہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارن وال 2006 میں پاکستان آئے تھے۔

install suchtv android app on google app store