پنجاب پولیس متحرک لاہور اور قصور میں کاروائی، لاہور میں برقعہ پوش ڈاکو بے نقاب

لاہور میں برقعہ پوش ڈاکو بے نقاب  فائل فوتو لاہور میں برقعہ پوش ڈاکو بے نقاب

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے ایک برقعہ پوش ڈاکو کو پکڑ لیا۔ لاہور پولیس کے مطابق خاتون کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والے ڈاکو کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، نواب ٹاؤن سے گرفتار ڈاکو برقعہ پہن کر وارداتیں کرتا تھا۔


پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم برقعہ پہن کر واردات کی تیاری کر رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

ادھر قصور کے علاقے چونیاں میں ایک تاجر سے 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے 3 ڈاکوؤں کو پولیس نے شہریوں کی مدد سے پکڑ لیا۔

چونیاں پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےتاجر محمد یٰسین کی گاڑی روک کر اس سے 13 لاکھ روپے چھینے تھے۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ملزمان نے ان پر فائرنگ بھی کی، تاہم لوگوں اور پولیس نےکچھ ہی دور ڈاکوؤں پر قابو پالیا۔

پولیس نے رقم بھی ڈاکوؤں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد رقم تاجر کو واپس کردی جائے گی

install suchtv android app on google app store