ملتان میں پولیس کا سرچ آپریشن، 10 افراد گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
ملتان میں پولیس کا سرچ آپریشن، 10 افراد گرفتار فائل فوٹو ملتان میں پولیس کا سرچ آپریشن، 10 افراد گرفتار

حساس اداروں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر تھانہ چہلیک، تھانہ کوتوالی اور تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن گھنٹہ گھر چوک تا کچہری چوک اور گلشن آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 700 لیڑ ولایتی شراب، 3200 گرام ہیروئن اور 56880روپے وٹک رقم برآمد کی گئی اور اس دوران مشکوک پائے جانے والے دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 35 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

install suchtv android app on google app store