نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم، جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل کے لئے روانہ

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف گاڑی میں سوار ہو چکے ہیں، نواز شریف کےساتھ مریم نوازبھی گاڑی میں سوار ہیں،نواز شریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلا رہے ہیں۔

ادھر کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بندکردیا گیا ہے، جیل ذرائع نواز شریف کو اب جیل انتظامیہ وصول نہیں کرے گی، اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ جیل جاتی امرا میں لیٹر دی کر چلےگئے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق اب محکمہ داخلہ پنجاب کےخصوصی احکامات کاانتظا رہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے داخلی راستوں پر پولیس کا سخت پہرہ ہے، پولیس نےکوٹ لکھپت جیل کا داخلی راستہ مکمل طور پر بند کر دیا، امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئےجیل کے باہر جیمرز لگائےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، جس کے بعد جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ پہنچ گئی. جیل پولیس نواز شریف کے گھر سے باہر آنے کا انتظار کر تی رہی۔

کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے باہر موجود تھی، حالات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد سے اظہار یک جہتی کے لئے پارٹی رہنما اور کارکنوں کی جاتی امرا آمد جاری ہے۔

خیال رہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے شخص کے لیے غروب آفتاب سے پہلے خود کو پولیس کے حوالے کرنا ضروری ہے، البتہ سابق وزیر اعظم کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق میاں نواز شریف اور ان کے حامی اس واقعے کو سیاسی ایونٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store