صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان پارٹی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں۔ ہم نے مشکل اور آسان وقت ایک ساتھ کاٹا ہے ۔
