لاہور کے علاقے بھاٹی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے بھاٹی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں فائل فوٹو لاہور کے علاقے بھاٹی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

لاہور کے علاقے بھاٹی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہل علاقہ کے مطابق متاثرہ عمارت میں تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا جو اچانک گر گئی۔

حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

install suchtv android app on google app store