سعودی عرب کا ہر فرد پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: امام کعبہ

سعودی عرب کا ہر فرد پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: امام کعبہ فائل فوٹو سعودی عرب کا ہر فرد پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: امام کعبہ

امام کعبہ نے قائم مقام گورنر،پنجاب پرویزالٰہی سے ملاقات میں کہا سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانندہیں، سعودی ولی عہدک ی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام لایاہوں، سعودی عرب کا ہر فرد پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے قائم مقام گورنرپنجاب پرویزالٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا سعودی ولی عہد نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا، امام کعبہ مسلمانوں میں بھائی چارے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کاکردار ناقابل فراموش ہے، سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف معاہدوں پردستخط ہوئے، شہزادہ محمدبن سلمان کی پاکستان کے لیے محبت قابل تحسین ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔

اس موقع پر امام کعبہ نے کہا سعودی ولی عہدکی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں، سعودی عرب کا ہرفرد پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

شیخ عبداللہ عواد الجہنی کا کہنا تھا سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانندہیں، سعودی عرب امت مسلمہ میں پاکستان کے کردار کو قابل قدر سمجھتا ہے۔

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی لاہور پہنچے تو وزیرمذہبی امورپنجاب نے ان کا استقبال کیا، لاہور میں قیام کے دوران امام کعبہ باد شاہی مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کریں گے جبکہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ اور نماز عشا کی امامت کریں گے۔

امام کعبہ کی کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات متوقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store