آرمی چیف جنرل باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف جنرل باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کے اندر بلند مقام پر فائز ہے۔

install suchtv android app on google app store