سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت تسلی بخش ہے: ایم ایس جناح ہسپتال

نوازشریف کی حالت تسلی بخش ہے: ایم ایس جناح ہسپتال فائل فوٹو نوازشریف کی حالت تسلی بخش ہے: ایم ایس جناح ہسپتال

نوازشریف کا جناح اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔ ایم ایس جناح اسپتال کے مطابق نوازشریف کی حالت تسلی بخش ہے۔ میڈیکل بورڈ نے اینجیو گرافی کی تجویز دی ہے۔ جس کیلئے حکومت اور مریض کی اجازت درکار ہے۔

لاہور کے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف زیر علاج ہیں۔ جہاں میڈیکل بورڈ کی جانب سے معمول کا چیک اپ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے کہا کہ میاں نوازشریف کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی کی تجویز دی ہے۔ جس کیلئے اسپتال میں بہترین مشین موجود ہے۔ صرف حکومت اور مریض کی اجازت درکار ہے۔

ایم ایس جناح اسپتال نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ٹروپ ٹیسٹ کافی مرتبہ ہوچکے ہیں۔ گردوں میں معمولی پھتری ہے اس کا اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر نوازشریف کی حالت تسلی بخش ہے۔ جناح اسپتال میں انہیں تمام طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store