پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع

 مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے

 احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی ہے۔

خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، عدالت کے باہر کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے گئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا جو ان کی ساتویں پیشی تھی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف ریفرنس کا کیا بنا؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی حکام کو خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا اور جلدی ریفرنس دائر کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو بھی جلدی کام کرنے کی ہدایت کی۔

جب کہ عدالت نے خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک 16 روز کی توسیع کردی۔

 

 

install suchtv android app on google app store