مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار رانا اورنگزیب کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار رانا اورنگزیب کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان فائل فوٹو مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار رانا اورنگزیب کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر قریشی بھی موجود تھے۔ رانا اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 268 سے ن لیگ کے ملک غلام قاسم نے 30492 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار رانا اورنگزیب 29278 ووٹ لے سکے تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار طارق محمود تھے جو صرف 7249 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

install suchtv android app on google app store