سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

 سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی فائل فوٹو سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے نیب انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور سے تحقیقات واپس لے کر کسی غیر جانبدار افسر کے سپرد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف نیب کی تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی موجودگی میں ان کیخلاف تفتیش شفاف نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے چیئرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو فریق بناتے ہوئے دعوی کیا کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن) کیخلاف فریق بن چکے ہیں جن کی موجودگی میں شفاف انکوائری کی امید نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ ڈی جی نیب لاہور (ن) لیگ کے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں اور ٹی وی پروگرام میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انکوائری تبدیل کروانے کے لیے چئیر مین نیب کو درخواست دی لیکن ان کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے استدعا کی کہ ان کیخلاف ڈی جی نیب لاہور سے انکوائری واپس لے کر کسی غیر جانبدار افسر کے سپرد کی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں میگا کرپشن مقدمات اور ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب نے ادارے کے تمام افسران کے میڈیا اداروں کو انٹرویوز پر پابندی عائد کردی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمے کے حوالے سے معلومات درکار ہوں گی تو صرف ترجمان نیب موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام معزز اراکینِ اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو انٹرویوز کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا جاری تحقیقات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ اورمیگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب قوم سے لوٹی گئی رقم کو واپس خزانے میں جمع کرانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store