نیب نے ملتان میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار افسران کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی

نیب نے ملتان میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار افسران اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی فائل فوٹو نیب نے ملتان میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار افسران اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی

نیب نے ملتان میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار افسران اور ان کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے جبکہ تعمیراتی کمپنیوں کے منیجرز اور مالکان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔

ملتان میٹرو کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقاتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار افسران اور ان کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔

دوران تفتیش مزید اہم سرکاری افسران کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔کرپشن کیس میں گرفتار ایکسین امانت علی اور ایس ڈی او منعم سعید نے کنسلٹنٹ کمپنی سے گاڑی، پٹرول سمیت دیگر مراعات لیتے رہے اور دونوں نے فرانس، اٹلی، اسپین کی سیر اور شاپنگ بھی کنسلٹنٹ کمپنی کے خرچے پر کی۔ چیف انجینئر صابر سدوزئی بھی بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے رہے موصوف اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری خرچے پر دوبئی جاتے رہے۔

گرفتار افسران کے انکشاف پر تعمیراتی کمپنیوں کے منیجرز اور مالکان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نیب حکام نے مزید تفتیش کے لئے تعمیراتی کمپنی کے منیجر اور مالکان کو 24 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ گرفتار 6 افسران کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر 26 ستمبر کو دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store