پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

 بارش، موسم خوشگوار فائل فوٹو بارش، موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگواربنا دیا، محکمہ موسمیات نے اتوار تک لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے.

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے. لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہوگیا۔ شیر گڑھ و گردونواح میں طوفانی بارش سے محلہ صدیق نگر کے رہائشی محنت کش لیاقت علی مستری کے مکان کی چھت گر گئی جس سے اسکی 7 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر اوکاڑہ میں ریفر کر دیا گیا۔

 لینڈ سلائیڈنگ سے مری، نتھیا گلی روڈ بند ہو گئی، سیاح پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سلسلہ چار روز تک جاری رہے گا، ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق مون سون بارشوں سے شہروں میں سیلاب کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن، خیبر پختونخوا میں مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

install suchtv android app on google app store