پنجاب میں فروخت ہونے والی جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات کو غیرمعیاری قرار دے دیا گیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
لیبارٹری رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟
ذرائع کے مطابق ادویات کے سیمپلز ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں رپورٹ میں 10 ادویات کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔ متاثرہ ادویات میں الرجی، دل کے امراض، سکن انفیکشن، نزلہ زکام اور آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔
کن ادویات پر پابندی؟
-
الرجی کی دوا "ڈیزی" غیرمعیاری نکلی
-
دل کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی "ایسکاڈ" مضر صحت قرار
-
سکن انفیکشن کی دوا "کیناڈیکس" کا استعمال روک دیا گیا
-
نزلہ زکام کی ادویات "سیپی زائن" اور "روزن" پر پابندی
-
آنکھوں کے ڈراپس "نیفن" بھی ناقص قرار
-
ہاتھ اور پاؤں کی باریک نسوں کے علاج کا ایک انجکشن بھی فہرست میں شامل
کہاں تیار ہوئیں؟
یہ ادویات کراچی کے سائٹ ایریا اور منگھوپیر جبکہ لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا اور رائیونڈ روڈ پر قائم فارما کمپنیوں میں تیار کی گئی تھیں۔
ڈریپ کے مطابق متعلقہ بیچز کی فروخت فوری طور پر روک دی گئی ہے جبکہ مزید قانونی اور انتظامی کارروائی جاری ہے۔