ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی بڑی کارروائی، دو ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

دو ادویات کی فروخت پر پابندی عائد فائل فوٹو دو ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

پنجاب میں ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے معیار پر پورا نہ اترنے والی دو ادویات کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام ادویات کے کوالٹی ٹیسٹس میں ناکامی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے ان ادویات کو غیر محفوظ قرار دیا، جس کے بعد صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ان کی فوری واپسی کا حکم دیا۔

واپس بلائی جانے والی ادویات میں Injection Neudex 1mL (Dexamethasone Sodium Phosphate 4mg/mL) شامل ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر 042943 ہے۔ اس دوا کے بیچ نمبر DX063 اور DX079 (ایکسپائری اکتوبر 2027) اور DX080 (ایکسپائری نومبر 2027) کو ملاوٹ شدہ قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ Zeesol H Infusion 1000ml (Ringer Lactate) کو اسٹرلٹی ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث واپس منگوا لیا گیا ہے۔ متاثرہ بیچ نمبر 2503281 ہے جس کی ایکسپائری فروری 2030 درج ہے۔

حکام نے متعلقہ مینوفیکچررز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ بیچز مارکیٹ سے واپس لیں، مکمل ڈسٹری بیوشن ریکارڈ فراہم کریں، DRAP ویب سائٹ پر Recall Assessment Form اپ لوڈ کریں، خرابی کی وجوہات پر تفصیلی تجزیہ کریں اور Corrective and Preventive Action (CAPA) پلان تیار کریں۔

ڈائریکٹوریٹ نے فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ہیلتھ کیئر اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کی فروخت فوری طور پر بند کریں اور موجودہ اسٹاک اور استعمال کی تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو فراہم کریں۔

محکمہ ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں فیلڈ فارمیشنز کو سپلائی چین کی نگرانی مزید سخت کرنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈرگ ایکٹ 1976 اور DRAP ایکٹ 2012 کے تحت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store