فروری کے آغاز پر 4 چھٹیاں ایک ساتھ دینے پر غور

چھٹیاں فائل فوٹو چھٹیاں

صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فروری کے آغاز میں چار روزہ طویل تعطیلات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی تقریبات کے پیش نظر لاہور میں طویل چھٹیاں دینے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

5 فروری کو یوم کشمیر کی سرکاری تعطیل پہلے ہی موجود ہے۔ جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ جمعہ کے روز اضافی تعطیل دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جس کی منظوری کی صورت میں شہری مسلسل 4 دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تعطیلات دینے کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت محدود کرنا ہے۔ تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے میں بھی آسانی ہوگی۔ تاہم حتمی فیصلہ منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store