8 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان

8 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان فائل فوٹو 8 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 10ویں جیپ ریلی اور مقامی میلے کی تقریبات کے موقع پر 8 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چار روزہ ریلی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جمعرات کو شروع ہوئی۔ سنسنی خیز مقابلے کا یہ سلسلہ مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے ریگستانی راستوں پر پھیلا ہوا ہے، جس میں پاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی ڈرائیور شریک ہیں۔

سرکاری شیڈول کے مطابق رجسٹریشن اور ٹیکنیکل و میڈیکل معائنوں کا عمل صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چھاگا مانگا میں ہوگا، جب کہ اسٹاک کیٹیگری کی ریس 8 نومبر اور موڈیفائیڈ و خواتین کیٹیگری کے مقابلے 9 نومبر (اتوار) کو ہوں گے۔

جب کہ اختتامی تقریب فیصل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غضنفر علی شاہ کے مطابق ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے لیے 400 سے زائد اہلکاروں سمیت 3 ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹر تعینات کیے جائیں گے، جب کہ ریلی کے راستے پر سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شرکا و تماشائیوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام اس ایونٹ کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں محظوظ سکیں۔

install suchtv android app on google app store