فیسکو کا انوکھا کارنامہ، شہری کو بغیر میٹر بجلی بل بھیج دیا

  • اپ ڈیٹ:
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فائل فوٹو فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

فیصل آباد میں محمکہ واپڈا نے شہری کو بغیر میٹر بجلی کا بل بھیج دیا، فیسکو کی جانب سے بھجوائے گئےبل پر میٹر کی جگہ پرچی کی تصویر چسپاں ہے۔

جس پر تحریر درج ہے، نیا کنکشن ہے اور میٹر ابھی نہیں لگا۔

شہری کو بھجوائے گئے بل میں گیارہ یونٹ استعمال درج ہے اور ایک سو نو روپے بل بھیجا گیا ہے۔

شیخانوالہ کے رہائشی کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل ڈیمانڈ نوٹس ادا کرکے میٹر کیلئے سب ڈویژن کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

لیکن تاحال نیا میٹر نہیں لگا کر دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store