اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی فائل فوٹو اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، زخمی بچوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store