راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ فائل فوٹو راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھرمیں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا تاہم ضلع بھر میں اسلحے کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نے بھی دفعہ 144 کی پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوکر 12 اگست تک مؤثر رہے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

install suchtv android app on google app store