پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس مستعفی ہو گئے۔ حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے درخواست کی ہے کہ مجھے استعفیٰ دینےکی اجازت دی جائے، میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں حافظ فرحت عباس نے کہا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھرپور اہمیت اور توجہ کا متقاضی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں، ان حالات میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمے داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔ حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے درخواست کی ہے کہ مجھے استعفیٰ دینےکی اجازت دی جائے، میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔