انتخابات 2024: عمران خان اور عاصم منیر کو کتنے ووٹ ملے؟

عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہوئے مقابلوں کے تمام نتائج کا اعلان ہوچکا ہے فائل فوٹو عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہوئے مقابلوں کے تمام نتائج کا اعلان ہوچکا ہے

عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہوئے مقابلوں کے تمام نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 99 فیصل آباد میں میں عمران خان نے عاصم منیر سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ویسے تو اس حلقے سے آزاد امیدوار عمر فاروق نے ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کر جیت حاصل کی ہے، لیکن یہاں سے کھڑے امیدوار عمران خان نے 15 ہزار 96 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ عاصم منیر 2 ہزار 809 ووٹ لے کر دسویں نمبر پر آئے ہیں۔

دراصل عاصم منیر جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں اور عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

سال 2018 کے الیکشن میں یہ حلقہ این اے 105 تھا اور یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار رضا نصر اللہ کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد فاروق بہت کم مارجن سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ محمد فاروق اس مرتبہ پھر حلقے سے امیدوار تھے۔

یہ وہی محمد فاروق ہیں جن کا ٹکٹ کے معاملے پر اپنے بیٹے سے جھگڑا پارٹی اجلاس میں سامنے آیا تھا اور نواز شریف نے باپ بیٹے کی صلح کرا دی تھی۔

install suchtv android app on google app store