نو مئی واقعات میں ملوث 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

سانحہ 9 مئی فائل فوٹو سانحہ 9 مئی

گوجرانوالا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گوجرانوالا کینٹ پر 9 مئی کو حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔ عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ مقدمے میں دہشت گردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store