عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل آگیا

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جن باتوں کی بنیاد اور صداقت نہیں مناسب نہیں ان باتوں کا بار بار جواب دوں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا، پہلے واقعے پر میں نے میڈیا پر بڑے خلوص سے کہا تھا وہ میری بہن ہیں اور گھر جانے کے لیے تیار ہوں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ اُس وقت ہماری حکومت تھی، میرا ان کے گھر جانا بنتا تھا، اُس وقت سوشل میڈیا پر عثمان ڈار نے کہا تھا ہمارے گھر آنے کی ضرورت نہیں، ایسے ایشو بنا کر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ میں ان چیزوں پر یقین رکھتا ہوں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں ناکردہ گناہ کی معافی مانگوں تو ویسے ہی ان سے معافی مانگ لیتا ہوں، سی سی ٹی وی سامنے لائیں، زیادتی ہوئی ہے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ عوام کے سامنے معافی مانگ کر صرف عوام کو گمراہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف میرے گھر آتے تو معاف کردیتی کیونکہ اللّٰہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرا گھر سیل کر کے مجھے گھر سے نکال دیا۔

install suchtv android app on google app store