عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟

بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کے بھانجے حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی والدہ کی معرفت کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس میں میں وفاق، پنجاب حکومت ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جب کہ وہ نہ تو نا اہل ہیں اور نہ ہی کسی مقدمے می سزا یافتہ ہیں تاہم اس وقت ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔

حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا پراسس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے اور اس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی اجازت بھی دی جائے۔

install suchtv android app on google app store