آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔

گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کئے اور کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا، نیب کے پاس کوئی ریکارڈ یا ثبوت موجود نہیں۔

وکیل نیب کا عدالت میں کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ہے اور میں انوسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں۔

جج علی ذوالقرنین نے شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت میں تمام ملزمان کے وکلاء اور نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

عدالت میں نیب وکیل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، انویسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں۔

احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store