9 مئی واقعات: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور

خدیجہ شاہ فائل فوٹو خدیجہ شاہ

لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، اور ملزمہ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کی تھیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔

خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

install suchtv android app on google app store