کیا 9 مئی میں ملوث شخص وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی فائل فوٹو فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے پر ردعمل آگیا۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیا 9 مئی میں ملوث فرد وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیر اعظم کا امیدوار بھی ہو سکتا ہے، ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلیٰ کیلیے نامزد کر دیا جائے؟ ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کر لی جائے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔

install suchtv android app on google app store