رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 5 اہلکار زخمی فائل فوٹو رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں  ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ اور پولیس وین پر حملہ کردیا جس سے 5 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے میں اندھڑ گینگ کے کارندوں نے سندھ کے ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ ہینڈ گرنیڈ اور راکٹوں سے پولیس کیمپ اور پولیس وین پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ اور ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا لیکن ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے پولیس کی مزید نفری بھی تھانہ کوٹ سبزل کے علاقے میں طلب کرلی گئی ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوؤں سے پوری قوت سے لڑ رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store