ملتان: کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، 1 لاکھ سعودی ریال برآمد

سعودی ریال فائل فوٹو سعودی ریال

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 لاکھ سعودی ریال برآمد کر لیے۔

ڈائریکٹر ملتان زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان زاہد محمود کی زیرِ نگرانی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ٹیم نے غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث تھا جس کے قبضے سے 1 لاکھ سعودی ریال برآمد کیے گئے، اوکاڑہ کا رہائشی ملزم محمد علیم کوئٹہ جا رہا تھا اور بس کی تلاشی کے دوران مذکورہ رقم برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیر ملکی کرنسی کوئٹہ سے ایران اور افغانستان اسمگل کرنی تھی۔

ترجمان کے مطابق کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store