پنجاب کے شہر بہاولپور کے سرکاری اسپتال میں خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون کا شوہر کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔
گورنمنٹ نواب سر صادق اسپتال کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ کے بے بی انکیوبیٹر میں رکھا ہے جہاں کمزرو بچوں کی صحت بھال کا خیال رکھا جارہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔