لاہور: ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد

  • اپ ڈیٹ:
شارق جمال خان فائل فوٹو شارق جمال خان

لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس شارق جمال خان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش کو نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردیا گیا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے، ان دنوں وہ بطوراوایس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store